ایبٹ آبادمیں طالبعلم نے فائرنگ کر کے ساتھی مار ڈالا
ایبٹ آباد(نمائندہ امت)ایبٹ آباد کے اسکول میں تلخی اور معمولی رنجش پر نوجوان طالب علم عثمان شبیر نے پستول سے فائرنگ کرکے ساتھی طالب علم حیدر علی کو ہلاک کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اسکول کے اندر طالب علم کے پستول کی موجودگی اور قتل کی واردات نے شہریوں اور والدین کو ہلا کررکھ دیا۔