فلسطینیوں کی جوابی کارروائی میں 2 یہودی ہلاک – متعدد زخمی

0

مقبوضہ بیت القدس(امت نیوز)مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی آباد کاری والے علاقے میں فلسطینیوں کی جوابی کارروائی میں 2یہودی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔حملہ آوروں نے بس اسٹاپ پر گولیاں برسائیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق کار میں سوار نقاب پوش فلسطینیوں نےفائرنگ کی۔قبل ازیں صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔اطلاعات کے مطابق ان میں دو کا تعلق حماس سے ہے۔اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں بھی کئی گھنٹے محاصرہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More