سانحہ 12 مئی کے 3 مقدمات میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سانحہ 12 مئی کے 3 مقدمات میں شریک ملزم محمد اسلم کی عدم پیشی کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم کی طبی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 22ستمبر تک ملتوی کردی۔سماعت پر میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔دریں اثنا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی اور کارسرکار میں مداخلت سے متعلق مقدمہ میں ملزم متحدہ رہنما فاروق ستار کے کیس کی سماعت 20اگست تک ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More