4سرحدی شہروں میں پاک ایران ٹیکس فری مارکیٹس بنانے پر اتفاق

0

چاغی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے مشترکہ سرحدی کمیشن کے اجلاس کے دوران ایران سے سرحدی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ایران کے شہر زاہدان میں پاک ایران مشترکہ سرحدی کمیشن کا 22واں اجلاس ہوا۔ مشترکہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت چیف سیکرٹری بلوچستان اختر نذیر جب کہ ایرانی وفد کی قیادت سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر محمد ہادی مراشی نے کی۔ اجلاس کے دوران پاکستانی وفد نے سرحدی خلاف ورزی پر ایرانی حکام سے شدید احتجاج کیا۔اجلاس میں پاک ایران اکنامک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت واشک، پنجگور، تربت اور گوادر میں مشترکہ ٹیکس فری مارکیٹ بنائی جائیں گی، اس کے علاوہ منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی لائحہ عمل طے کرلیا گیا۔ اس حوالے سے پاکستانی وفد نے موقف اختیار کیا کہ افغان سرحد پر باڑ مکمل ہونے پر منشیات و انسانی اسمگلنگ میں کمی آئے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More