سانحہ بلدیہ۔عزیز اور مورائی کیخلاف مقدمات کے چالان طلب

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین ایم شیخ کی سر براہی میں 2 رکنی بنچ نے سانحہ بلدیہ، عزیر بلوچ اور نثار مورائی کے بیان کی جے آئی ٹی پبلک کرنے سے متعلق دائر درخواست پر متعلقہ حکام کو مقدمات کا چالان پیش کرنے کے لیے 10یوم کی مہلت دیدی۔سماعت پر پی ٹی آئی کے رہنماء علی حیدر زیدی کے وکیل عمر سومرو نے جے آئی ٹیز پبلک کرنے کے حوالے سے دلائل دیے۔عدالت نے وکیل صفائی سے استفسار کیا آپ کیوں جے آئی ٹی پبلک کرانا چاہتے ہیں اور آپ کے کہنے پر ہم کیسے پبلک کریں؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی منظر عام پر لائی گئی اور سانحہ بلدیہ، عزیر بلوچ، نثار مورائی کی جے آئی ٹی منظر عام پر نہیں لائی گئی۔بطورشہری ہمارا حق ہے کہ ہمیں جے آئی ٹی میں ملوث ملزمان کا معلوم ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More