شہر سے جرائم پیشہ افراد کا مکمل خاتمہ ضروری ہے- ایاز میمن موتی والا
کراچی (پ ر) چیئرمین کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن و بانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا نے کہاہے کہ شہر میں چوروں اور نوسربازوں کا مکمل خاتمہ نہیں ہوسکا۔ گزشتہ روز ڈیفنس فیز ٹو میں میری گاڑی سے قیمتی سامان، ضروری کاغذات اور نقدی چرالی گئی۔ واقعہ کی اطلاع متعلقہ تھانے میں کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کی کوششوں سے کراچی میں امن ہوا۔ مگر جرائم پیشہ افراد کا مکمل خاتمہ ضروری ہے۔