ڈالر کی قیمت بڑھانا معیشت کیلئے ضروری ہے-گورنراسٹیٹ بینک

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہاہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھانا معیشت کیلئے ضروری ہے۔سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے ڈالر کی قیمت میں اضافے پر اراکین کو بریفنگ دی۔گورنر طارق باجوہ نے کمیٹی اراکین کو بتایا کہ اسٹیٹ بینک ڈالر کی قیمت میں ردوبدل کرتا رہتا ہے، ایک سال کے دوران 6 بار قیمت تبدیل کی گئی۔شیری رحمان نے کہا کہ وزیر خزانہ نے ہر جگہ کہا اسٹیٹ بینک ڈالر کی قیمت کو طے کر رہا ہے، اسد عمر کو ڈالر کی قیمت میں اضافے کا علم تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کا ذمہ دار اسٹیٹ بینک نہیں ہے، یہ بہت بڑی انسائیڈر ٹریڈنگ کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More