بی بی سی کی بھارت نوازی۔اسدعمر کے انٹرویو میں بھوشن کا ذکر نشر نہیں کیا

0

لندن(امت نیوز) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے وزیر خزانہ اسد عمر کا انٹرویو ٹی وی پر نشر کرتے وقت اس کا ایک حصہ سنسر کردیا جس میں اسد عمر نے پاکستان میں بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی سرگرمیوں کا ذکر کیا تھا۔ اسد عمر نے بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں کہا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے۔ ہم نے انڈیا کا ایک سینئر آپریٹر کلبھوش یادو پکڑا ہے جس نے تفصیل بتائی ہے کہ کس طرح انڈیا بلوچستان اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں مداخلت کر رہا ہے۔ بی بی سی نے انٹرنیٹ پر تو پورا انٹرویو شائع کیا تاہم ٹی وی پر انٹرویو نشر کرتے ہوئے کلبھوشن سے متعلق حصہ حذف کر دیا گیا۔ جمعرات کو ٹوئٹر پر ایک وضاحت میں بی بی سی نے کہاکہ کلبھوشن کا نام صرف ٹی وی سے نکالا گیا جس کی وجہ وقت کی کمی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More