راولپنڈی کے سرکا ری اسپتالوں میں انٹری فیس کے نام پر بھتہ وصولی

0

راولپنڈی(وقاص منیر چوہدری) راولپنڈی کے سرکا ری اسپتالوں میں انٹری فیس کے نام پر بھتہ وصول کیا جا نے لگا ،مریضوں کے لواحقین سراپا احتجاج بن گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال،بے نظیر اسپتال اور پو لی کلینک اسپتال میں پارکنگ کے نام پر بھتہ وصولی کی جا رہی ہے اسپتال میں داخلہ پر ٹیکسی ،کار ،رکشہ،موٹر سائیکل 20 روپے، سوزوکی ،شہزور،ہائی ایس،پرائیویٹ ایمبولینس سے 50 روپے وصول کیے جا نے لگے جبکہ رات بارہ کے بعد ڈبل وصولی کی جا تی ہے راولپنڈی اور دور دراز علاقوں سےعلاج کے لیے آنے والی شہریوں سے پارکنک کے نام پر پیسے وصول کیےجا تے ہیں روز نامہ امت سے گفتگو کر تے ہوئے سکردو سے تعلق رکھنے والے شہری سیف الرحمن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے عزیز کے علاج کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال میں آیا ہے روز گھر آ جا نہیں سکتا اس لیے سوزوکی میں ضرورت کا سامان ساتھ لایا ہے تاہم اسپتال کے مین گیٹ پر انٹری فیس کے نام پر 50روپے وصول کیے گئے جس کے بعد رات کو دوبارہ 150 روپے چارج کر دیے گئے ان کا کہنا تھا کہ اگر دن میں کو ئی ٹیسٹ کر وانے یا کو ئی میڈیسن لینے اسپتال سے باہر جا یا جائے تو ہر مرتبہ 50 روپے بھتہ دینے پڑتا ہے سر کا ری اسپتال میں علاج کے لیے غریب اور متوسطہ طبقے کے لو گ آ تے ہیں ایسے میں بے جا قسم کے ٹیکس ادا نہیں کر سکتے حکومت کی جانب سے سر کا ری اسپتالوں میں علاج تو مفت ہے لیکن اسپتال میں داخلے پر فیس مقرر کر دی گئی ہے ایسے میں مریض کی عیادت کے لئے آنے والی عزیز اقارب سے بھی پیسے وصول کر لیے جا تے ہیں۔ اسپتال کے با ہر مو جو د ٹیکسی اسٹینڈ پر مو جود ٹیکسی ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ اکثر اوقات مریض کو لے کر اسپتال میں آنا ہو تا ہے مریض کو ایمر جنسی میں اتار کر ٹیکسی واپس نکال لی جا تی ہے لیکن مر یض کو ایمر جنسی وراڈ تک لے جانےکے بھی 50 روپے لے جا رہے ہیں ایسے میں مر یض کو اسپتال کے گیٹ پر ہی اتار دیا جا تا ہے کمیٹی چوک لیاقت با غ اور دیگر نزدیکی جگہوں سے اسپتال تک 100روپے میں آنا ہو تا ہے ایسے میں 50روپے بھتہ دے دیا جا ئے تو ہم کیا کمائے گئے پرائیویٹ ایمبولنس کے ڈارئیور اقبال کا کہنا تھا کہ آج تک کسی اسپتال میں داخلے پر ایمبولینس سے انٹر ی فیس یا پارکنگ فیس وصول نہیں کی جا تی تا ہم ڈی ایچ کیو واحد اسپتال ہے جہاں ایمبو لینس سے بھی انٹری فیس کے نام پر پیسے وصول کیے جا رہے ہیں سر کاری اسپتالوں کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کر سہولیا ت فراہم کر نا ہے جو لوگ پرائیویٹ اسپتالوں کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے وہ لوگ جب سر کا ری اسپتال میں داخل ہو تے ہیں تو ٹھیکداروں کی جانب سے پیسے وصول کیے جا تے ہیں اور دی جانے والی پر چی پر واضح لکھا بھی جا تا ہے کہ کسی نقصان کی صورت میں ٹھیکد دار ذمہ دار نہ ہو گا یہ کیسا نظام ہے علاج تو فر ی کر دیا گیا تاہم داخلے پر فیس مقرر کر دی گئی جبکہ کہ شہری میں بیسوں پرا ئیویٹ اسپتال مو جود ہیں جن میں پارکنگ بھی فری میں دی جا رہی ہے حکومتی اداروں کوچاہئے ان پارکنگ ٹھیکیداروں کی بھی مکمل مانیٹرنگ کریں اور زیادہ فیس لینے والے افراد کیخلاف ایکشن لیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More