کورنگی میں کوسٹ گارڈز38 ریکروٹ بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کوسٹ ٹریننگ سینٹر کورنگی میں 38 ریکروٹ بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب ہوئی، جس کے مہمان خصوصی ڈی جی کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا تھے جبکہ مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، معززین علاقہ اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور ریکروٹس کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا نے کہا کہ کوسٹ گارڈز اہم اور باوقار فورس ہے، جودو صوبوں سندھ و بلوچستان میں بیک وقت سمندر اور زمین پر فرائض سر انجام دے رہی ہے، یہی خوبی اسے دیگر نیم فوجی اداروں سے ممتاز کرتی ہے، کوسٹ گارڈز کی کارروائیوں سے ملک دشمن عناصر بالخصوص منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے ،جس پر اداہ تعریف کا مستحق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک قوم اور سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہیں، آج اس تقریب میں پاک فوج، نیوی ، ایئر فورس ، رینجرز ، ایف سی ، اے ایس ایف ، پولیس اور کوسٹ گارڈز کے افسران کی موجودگی قومی یگانگت اور اتحاد کا مظہر ہے۔ اس موقع پر پاس آؤٹ ریکروٹس نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔ آخر میں پاک فوج سے جدید تربیت یافتہ کوسٹ گارڈز کے انسداد دہشتگردی کے دستے نے عملی مظاہرہ پیش کیا۔ تقریب کے شرکا نے نے پریڈ کے ہر مرحلے پر ریکروٹکس کو دل کھول کر داد دی اور انکے اعلیٰ پیشہ وارانہ کردار اور تربیت کے معیار کو سراہا۔ بعد ازاں ممان خصوصی نے دوران ٹریننگ نمایاں کارکردگی کے حامل ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More