کندھکوٹ میں کاری الزام پر شوہر نے بیوی مار دی
کندھ کوٹ (نامہ نگار)کندھ کوٹ تھانہ میانی بڈانی کی حدود بڈانی شہر کے نواح میں قائم درگاہ سخی میرانی شاہ میں ملزم رحمت علی ملک نے کاری کے الزام میں بیوی 32 سالہ غلام فاطمہ کو گولی مار کر زندگی تمام کردی ۔ ساتھیوں کی مدد سے لاش غائب کردی گئی تھی ۔اطلاع پر حدود کی پولیس نے گاؤں کا محاصرہ کیا ۔ملزمان اپنے گھرخالی کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس نے 8گھنٹوں کے بعدلاش برآمد کرکے اسپتال منتقل کی، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی گئی ۔ دریں اثنا توج نہرمیں پاؤں پھسلنے سے 6 سالہ شیر محمد نصیرانی جاں بحق ہوگیا ،جسکی لاش کی تلاش آخری اطلاعات تک جاری تھی۔