ایبٹ آباد میں طالبعلم کا قاتل ڈیمانڈ پرپولیس کے حوالے

0

ایبٹ آباد(نمائندہ امت)ایف جی طالبعلم کو قتل کرنے والے ملزم کو عدالت نے دو روزہ ڈیمانڈ پر سٹی پولیس کے حوالے کردیا۔دوران تفتیش اہم انکشافات متوقع، پرنسپل اور ٹیچر کو بھی تفتیش میں شامل کئے جانے کا امکان ۔ اس ضمن میں پولیس زرائع نے بتایا ہے کہ جمعرات کے روز تھانہ سٹی کی حدود ایف جی سکول میں نہم کلاس میں دو بچوں کے درمیان توں تکرار شروع ہوئی جس پر بانڈہ سجلیاں کے رہائشی حیدر علی نے بیگ کے اندر سے 30 بور پسٹل نکال کر فائرنگ سے اپنے کلاس فیلو عثمان کو زخمی کردیا جو ایوب میڈیکل کمپلیکس میں زخموں کی کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد وارثاء کے حوالے کردیا گیا پولیس نے ملزم حیدر کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کردیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی۔ملزم گزشتہ روزعدالت میں پیش کیا گیا۔جہاں عدالت نے ملزم حیدر کو دو روزہ جسمانی ڈیمانڈ پر سٹی پولیس کے حوالے کردیا۔دوران تفتیش ا ہم انکشافات متوقع، پرنسپل اور ٹیچر سمیت کو بھی تفتیش میں لائے جانے کا امکان۔ملزم کے مطابق مجھے اسلحہ دوست نے دیا،میرا عثمان کو مارنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا ،مذاق میں گولی چل گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More