لکی مروت میں غیرت کے نام پرجوڑا قتل
سرائے نورنگ(نمائندہ امت) ٹرائیبل سب ڈویژن لکی مروت میں فائرنگ کرکے گھر سے بھاگنے والے نوجوان اور دوشیزہ کو قتل کرنے کے بعد لاشیں ویرانے میں پھینک دی گئیں پولیس نے نوجوان کے باپ کی رپورٹ پر نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تجوڑی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے54سالہ حلیم شاہ ولد صاحب جان قوم بیٹنی سکنہ کوٹکہ گلا بت بیٹنی نے بتایا کہ گذشتہ روز2بجے انہیں اطلاع ملی کہ ان کے بیٹے خان محمد اور مسماة ارشاد بی بی دختر وزیر خان سکنہ فرید خیل بیٹنی کی لاشین علاقہ میں غیر خانہ بدوش زیارت کے نزدیک پڑی ہیں جن کو نامعلوم ملزمان نے آتشین اسلحہ سے فائرنگ کرکے غیرت کے نام پر قتل کیاہے انہوں نے بتایا کہ دونوں صبح سویرے اشنائی کی غرض سے اپنے گھروں سے نکل کر بھاگ گئے تھے جن کو نا معلوم ملزمان نے ایپی فقیر ہوٹل سرائے گمبیلا کے نزدیک قابو کرکے موٹر کار میں ڈال کر علاقہ غیر لے گئے تھے جہاں ان کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیاتھا پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔