نوشہرہ ہسپتال میں خواجہ سرا ء کے ساتھ زیادتی کی کوشش
نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز ہسپتال میں دو اوباش نوجوانوں نے خواجہ سرا ء کے ساتھ زیادتی اورنازیبا حرکات کی کوشش کی ، نوشہرہ کلاں پولیس نے خواجہ سراء سائل کی درخواست پر دو ملزمان فرمان ولد سید علی شاہ سکنہ زیارت کاکا صاحب اور جواد ولد شمس السلام سکنہ خویشگی پایان کے خلاف رپورٹ درج کرلی۔پولیس کے مطابق متاثرہ خواجہ سراء سائل کے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں ملوث دونوں نامزد ملزمان مسمی فرمان ولد سید علی شاہ سکنہ زیارت کاکا صاحب اور جواد ولد شمس السلام سکنہ خویشگی پایا کو گرفتار کرلیا۔