پاک ترک اسکولوں کا انتظام غیر سرکاری تنظیموں کے حوالے کرنے کا مطالبہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک ترک اسکولوں کے طلبہ وطالبات کے والدین اور سابقہ طلبہ نے سپریم کورٹ اور حکومت سے اپیل کی کہ ان اسکو لوں کا انتظام کسی غیر سرکاری تنظیم کے حوالے نہ کیا جائے۔ ان خیا لات کااظہار محمد سرفراز، ہارون آفریدی، رافعہ اور دیگر نے کراچی پریس کلب پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت10 شہروں میں پاک ترک اسکولوں کے26برانچ کام کررہے ہیں، جس میں ہزاروں بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ لہذا ان بچوں کے تعلیم پر داؤ نہ لگایا جائے۔