ترجمان جامعہ کراچی کی تردید

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ترجمان جامعہ کراچی نے سوشل میڈیا پر چلنے والی”Flat Earth Conference Karachi “ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کانفرنس کا جامعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، نہ ہی جامعہ نے اس طرح کے کانفرنس کی کوئی اجازت دی ہے۔ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر Flat Earth Conference Karachi میں رجسٹریشن کے نام پر طلبا و طالبات سے میں 500 روپے وصول کئے جارہے ہیں اور کہا جارہاہے کہ کانفرنس 11 جنوری 2019 کو کلیہ فنون وسماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔ لہذا تمام طلبا کو ہدایت کی جاتی ہے اس کانفرنس میں رجسٹریشن سے گریز کریں ،بصورت دیگر جامعہ ذمہ دار نہ ہوگی۔ علاوہ ازیں جعلی کانفرنسز کے ذمہ داران کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More