خواجہ برادران نے بہت استقامت سے کرپشن کی اب سزا بھگتیں-وزیراطلاعات پنجاب

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈ یسک)وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ خواجہ برادران نے جس استقامت سے کرپشن کی اسی استقامت اب بھی کا مظاہرہ کریں۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لاہور کےعوام کو ادراک ہوگیا ہے کہ کرپشن ن لیگ کا مطلوب اورمرغوب مشغلہ ہے، وعدہ معاف گواہ نیب کی ایجاد نہیں ہے ہر معاشرے و قانون میں موجود ہوتاہے، قیصر امین بٹ نے کہا کہ ندیم ضیا نہیں بلکہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق اہم سرغنہ اور فرنٹ مین تھے، دو دن سے خواجہ برادران چیخ رہے ہیں کہ انہیں ناشتے میں انڈے آمیلٹ نہیں مل رہا۔ کیا وہ سالگرہ منانے یا شالیمار باغ میں آئے ہیں، جس استقامت سے کرپشن کی اسی استقامت سے سزا بھی بھگتیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ افسوس (ن) لیگ نے اپنے دور حکومت میں پروڈکشن آرڈر کا قانون منظور نہیں کیا اور اب وہ اس معاملے پر واویلا مچا رہے ہیں،پنجاب اسمبلی میں 3 دفعہ پروڈکشن آرڈر کاقانون آیا لیکن خادم اعلیٰ شہبازشریف نے مسترد کیا، ہم کوشش کر رہےہیں کہ پروڈکشن آرڈرکےمسئلے پر کام کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More