پی آئی اے پر قرضے247ارب سے متجاوز

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ایئر لائن پی آئی اے پر قرضوں کا حجم 247 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے کے قرضوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کا تحریری جواب دے دیا۔ جواب کے مطابق پی آئی اے پر اسوقت 247 ارب 37 کروڑ روپے کے قرضوں کا بوجھ ہے۔تحریری جواب میں مزید بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے نے حکومتی ضمانت پر 198 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے جب کہ اثاثوں پر 41 ارب روپے کے قرضے لئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ پی آئی اے کا شمار ماضی میں دنیا کی بہترین فضائی کمپنیوں میں ہوتا تھا لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر اب یہ ملک کے بدحال اداروں میں شمار ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More