کوٹ غلام محمد کے قریب ہندو جوڑے کا قبول اسلام
کوٹ غلام محمد (نمائندہ امت) ہندو مذہب کے جوڑے نے دین اسلام قبول کرکے شادی کرلی ٹنڈوالٰہیار شہر کی رہائشی ہندو مذہب کبوترا برادری کی 35 سالہ خاتون چماٹی کبوتری اور کوٹ غلام محمد کے رہائشی میریو کبوترو نے سامارو کے قریب گاوں گلزار خلیل پہنچ کر پیر آغا جان سرہندی کے ہاتھوں دین اسلام قبول کر کے نکاح کرلیا ہے نوجوان کا اسلامی نام محمد سلیم شیخ اور عورت کا اسلامی نام مسماة شگفتہ شیخ رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب مسلمان ہونے والے جوڑے نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دین اسلام قبول کیا ہے۔