اے پی ایس شہدا کی آج برسی لواحقین کے زخم تازہ
پشاور(نمائندگان امت )سانحہ آرمی پبلک سکول کو 4 سال گزرنے کے بعد لواحقین کے زخم تازہ ہوگئے جبکہ سانحہ میں شہید ہونے والے والدین آج بھی غم سے نڈھال ہیں۔ اپنے پیاروں کو یاد کرتے والدین کی آنکھوں سے آنسو نکل آتے ہیں۔ 16 دسمبر 2014ء کو دہشت گردوں نے آرمی پبلک سکول پر حملہ کرکے 143 بچوں کو شہید کر دیا تھا۔ شہید بچوں کی چوتھی برسی آج (اتوار کو) منائی جائے گی۔ بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آرمی پبلک اسکول میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ والدین کی جانب سے آرمی پبلک سکول میں بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔