مافیا کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ کارروائی جاری رہےگی-عثمان بزدار
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہےکہ پنجاب میں مافیا کیلئے کوئی جگہ نہیں کارروائی جاری رہے گی ظالم کیخلاف ہوں عوام کا حق کسی کو مارنے نہیں دوں گا اے پی ایس کے بچوں نے محفوظ اور پرامن پاکستان کیلئے لہو سے تاریخ لکھی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے وزیراعلیٰ آفس میں جنوبی پنجاب سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائدافراد سے ملاقات میں کیا ۔