ایم ایس او کا تحفظ طلبہ مارچ آج ہوگا
کراچی(پ ر)مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے ناظم اطلاعات محمد عادل نے کہا ہے کہ طلبہ کے حقوق اور آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء سے اظہار یکجہتی کے لیے ایم ایس او کالج سرکل کے تحت آج (اتوار) ایس، ایم لاء کالج تا پریس کلب ”تحفظ حقوق طلبہ مارچ“ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔