زرداری اپنی سیاست کےآخری دن گنیں۔ فواد چوہدری

0

اسلام آباد لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کے خطاب پر ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری حکومت کے 100 دن گننے کے بجائے اپنی سیاست کے آخری دن گننے پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ جتنے مرضی فلسفے بیان کریں ساری قوم جانتی ہے پیسہ کس نے لوٹا، جو کام ضیاء الحق نہ کرسکا، وہ کام زرداری نے کیا، زرداری نے پیپلز پارٹی کو قومی جماعت سے ایک علاقائی جماعت بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘قوم پوچھتی ہے کہ آپ کو قوم کا پیسہ لوٹنے کا حق کس نے دیا ہے؟ زرداری صاحب، آپ چاہتے ہیں اداروں کی سربراہی بھی آپ کے چمچوں میں بانٹ دیں، تحریک انصاف ایسا ہرگز نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب ان سے حساب مانگو تو ان کو جمہوریت یاد آجاتی ہے، ہزاروں دن حکومت کرکے ملک و قوم کا بیڑہ غرق کردیا،اب یہ بیڑہ غرق کرنے والے ہمارے 100 دن گن رہے ہیں۔ پہلے بھی ایک بیان دیا تھا، پھرانہیں تین سال دبئی میں سیر و تفریح کرنی پڑی تھی۔ جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے رد عمل میں کہا کہ سوات آصف زرداری یا بلاول بھٹو نے آزاد نہیں کروایا۔جن کو3سال نوکری کاکہاجارہا ہےاُن کی وجہ سے سوات آزاد ہوا تھا۔آصف زرداری اپنے بیانات سے بلیک میل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کھربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں۔اب ایک تیر سے تین شکار کرنا چاہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More