فرانس میں میکرون حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاج پانچویں ہفتے میں داخل
پیرس(امت نیوز) فرانس میں میکرون حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاج پانچویں ہفتے میں داخل ہوگیا، گزشتہ روز بھی ملک کے کئی شہروں میں مہنگائی کیخلاف مظاہرے جاری رہے اور سڑکوں، چوراہوں اور گلی کوچوں پر مظاہرین کا راج رہا۔ حکومت نے کرسمس کے پیش نظر عوام سے اپیل کی کہ وہ اپوزیشن کے جھانسے میں نہ آئیں اور پر امن رہیں۔ صدارتی محل کے قریب مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جہاں مشتعل افراد کیخلاف آنسو گیس شیلنگ اور پانی کی توپیں استعمال کرنی پڑیں۔