شیخ رشید نے ویڈیو لیک کرنےپرصحافیوں سےبدلہ لےلیا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرریلوےشیخ رشید نے ویڈیو لیک کرنےپرصحافیوں سےبدلہ لے لیا صحافیوں سے ناراضگی کا اظہارکرتےہوئےان کولال حویلی کی دی گئی دعوت منسوخ کردی گئی۔ کچھ روزقبل شیخ رشیدمیڈیاسےپریس کانفرنس کررہےتھےجس کےبعدان کی ایک ویڈیولیک ہوئی جس میں وہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سےوزارت اطلاعات کی پیشکش سےمتعلق سرگوشی کرتےہیں۔شیخ رشیدکومعلوم نہ تھاکہ مائیک کھلےہیں اوراس طرح ان کی یہ ویڈیوخبروں کی زینت بن گئی۔تاہم اب میڈیارپورٹس میں بتایاگیاہےکہ وزیرریلوےشیخ رشیدنےصحافیوں کی جانب سے اس خبرکوبریک کیےجانےپرناراض نکلےاورہفتےکوپریس کانفرنس میں اس کااظہارکرتےہوئےصحافیوں کی دعوت ہی منسوخ کردی اورصحافیوں سےشکوہ کرتےہوئےکہاکہ پچھلی دفعہ آپ نےاچھا نہیں کیااس لیےانہوں نےلال حویلی کی دعوت واپس لی۔شیخ رشیدنےکہاکہ آپ لوگوں نےکروڑوں لوگوں کومیری وائرل ویڈیودکھادی آپ توچاہتےہیں کہ پھڈا بنے۔انہوں نےکہاکہ چارمرتبہ وزیراطلاعات رہاہوں آپ لوگوں کوخوش کرناآسان نہیں۔