چچا کے چیف سلیکٹر ہونے کی چھاپ اتارنا مشکل ہے- امام

0

لاہور (امت نیوز) قومی ٹیم کے بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ چچا انضمام الحق کے چیف سلیکٹر ہونے کی چھاپ اتارنا بہت مشکل ہے۔ نیوزی لینڈ کیخلاف زیادہ رنز نہیں بنا سکا لیکن جنوبی افریقہ کیخلاف مشکل سیریز میں ٹیسٹ سنچری بنانے کا خواب پورا کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ٹیم میں فخر اور بابر اعظم اچھا کھیل رہے ہیں، میرے انتخاب کا انحصار سلیکٹرز اور ٹیم کی ضرورت پر ہے۔ایک سوال پر امام الحق نے کہا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا بھتیجا ہونے کی چھاپ اتارنا مشکل بلکہ ناممکن ہے۔ میری ون ڈے میں اوسط63 ہ ے لیکن دو تین اننگز میں اچھا کھیل پیش نہ کر سکا تو شور اٹھا کہ اس کو ٹیم سے نکال دو۔ جب چچا اپنے عہدے سے الگ ہوں گے تو مجھ سے زیادہ شاید ہی کوئی خوش ہو۔ نظر کا چشمہ لگانے سے مشکل کے سوال پر امام الحق نے کہا کہ نمی اور مصنوعی روشنی میں مسائل تو ہوتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More