پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے کامیاب عہدیدار فٹبال ہاؤس کا چارج نہ لے سکے
لاہور (امت نیوز) سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت ہونے والے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے کامیاب عہدیدار فٹ بال ہاوس کا چارج لینے میں ناکام رہے۔نومنتخب نائب صدر پاکستان فٹ بال فیڈریشن سردار نوید حیدر خان نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ پی ایف ایف کے سیکرٹری کرنل ریٹائرڈ احمد یار لودھی سے فٹ بال ہاوس میں ملاقات کی۔ملاقات کے بعد سردارنوید حیدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہفتہ کے روزپاکستان فٹ بال فیڈریشن کا چارج نہیں مل سکا۔