عالمی فٹبال مقابلوں میں پاکستانی شرکت پرپھر پابندی کا خدشہ

0

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) عالمی فٹبال مقابلوں میں پاکستان کی شرکت پر ایک بار پھر پابندی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہےفیصل صالح حیات سُپریم کو رٹ آ ف پاکستان کی زیر نگرانی ہونے والے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف )انتخابات کےفوراً بعد فیفااور ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی)کوصورتحال سےآگاہ کرنے کےلیےقطر روانہ ہوگئے ۔ ذرائع کےمطابق فیصل صالح حیات فیفااوراےایف سی میں اپنےحق میں لابنگ کومزید موثربنانےکےلئےقطرگئےہیں اوروہ اپنےدورہ کےدوران فیفا اوراےایف سی عہدیداران کےعلاوہ ہم خیال دیگر ممالک کے فٹبال فیڈریشن حکام سے ملاقاتیں کرکےسُپریم کورٹ حکم پر منعقد ہ پی ایف ایف انتخابات کے حوالے سےاپنا موقف پیش کرینگے ۔ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں کے پیش نظر خدشہ ہےکہ فیفا کی جانب سےپاکستان پر ایک بار پھر عالمی مقابلوں میں شرکت پر پابندی لگا دی جائےجس سےقومی کھلاڑی ایک مرتبہ پھربین الاقوامی مقابلوں سے آوٹ ہوجانےکاخطرہ پایاجاتاہےاورآئندہ ماہ جنوری میں پاکستان اورفلپائن کےمابین دوطرفہ سیریزملتوی ہونے کاخطرہ پایاجاتاہےجبکہ فروری میں قومی ٹیم کی اے ایف سی انڈر 23 اور سیف گیمز میں شرکت پر بھی سیاہ بادل چھانے لگے ہیں۔اسکے علاوہ مارچ میں پاکستان کی سنگاپور کےساتھ دو طرفہ سریزبھی شیڈول ہے۔یا درہےفیفا سپریم کورٹ کے احکامات پرانتخابات کےانعقاد کوقواعد کی خلاف ورزی قراردےچکاہے۔جون میں قومی انڈر 16 فٹبال ٹیم کی جاپان کے ساتھ سیریز پر بھی معاملات آخری مراحل میں پہنچ چکے ہیں اور پابندی کی صورت میں پاکستان ان مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکے گا۔ذرائع کے مطابق آئندہ برس ہونےوالےایشین فٹبال فیڈریشن اورفیفا ایگزیکٹیو کمیٹی کے انتخابات کےپیش نظرفٹبال کی عالمی تنظیم کی جانب سےاہم فیصلےمتوقع ہیں جومستقبل میں پاکستان کوعالمی مقابلوں میں حصہ لینےسےروک سکتاہے ۔ یاد رہے کہ فیڈریشن کے انتخابات میں فیصل صالح حیات کا 15 سال سے برسر اقتدار گروپ ہار کیا تھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More