مری میں گائیڈز کا سیاح فیملی پر تشدد-وڈیو وائرل

0

مری (نامہ نگار؍مانیٹرنگ ڈیسک) مری میں ہوٹل گائیڈزکا سیاح فیملی پر تشدد،وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ متاثرہ فیملی سے تعاون نہ کرنے پر انچارج پولیس چوکی بازار اور محرر کو معطل کردیاگیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مال روڈپرہوٹل گائیڈز نے سیاح فیملی پرتشدد کا نشانہ بنا ڈلا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ پولیس چوکی نے سیاح فیملی کی درخواست لینے سے انکار کرتے ہوئے کورا جواب دیا کہ ہماری حدود نہیں ہے۔وڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے پر وزیراعلیٰ عثمان بزار نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ متاثرہ فیملی کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔ مری میں ایجنٹس مافیا سیاحت اورمعیشت کوناقابل تلافی نقصان پہنچارہی ہے اور اس بے لگام مافیا کو روکنے والا کوئی نہیں ہے۔مری ہوٹل یونین نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔ مری پولیس سیاحوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے جس کے باعث آئے روزایسے واقعات معمول بن چکے ہیں مگرپولیس اورانتظامیہ ایسے واقعات کوروکنے میں مکمل طورپرناکام اورصرف زبانی اقدامات کے اعلانات تک محدود ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More