بھارتی بچہ دبئی میں سافٹ ویئر کمپنی کا مالک بن گیا

0

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں 13 سالہ بھارتی بچہ سافٹ ویئر کمپنی کا مالک بن گیا۔کیرالہ میں پیدا ہونے والے ادیتھا راجیش نے 9 برس کی عمرمیں ازراہ شغل پہلی موبائل ایپ بنائی۔ بعدازاں انہوں نے اپنے کلائنٹس کے لیے باقاعدہ معاوضے پر کام شروع کیا اور ویب سائٹ سمیت ان کے لوگوز ڈیزائن کرنا شروع کردیئے اور 13 برس کی عمر میں ’ٹرینیٹ سولیشن‘ نامی کمپنی متعارف کرادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کمپنی کا باقاعدہ مالک بننے کے لیے ادیتھا کو 5 برس مزید انتظار کرنا ہو گا کیونکہ وہ ابھی بالغ کی کیٹیگری میں شامل نہیں ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More