ایک اور منی بجٹ کی تیاری-ٹیکس میں 3فیصد اضافہ ہوگا

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے ایک اور منی بجٹ لانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ریونیو شارٹ فال پورا کرنے اور انسداد منی لانڈرنگ و اسمگلنگ سمیت ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کیلئے ایک اور منی بجٹ لائے جانے کا امکان ہے جس میں نان فائلرز کیلئے ٹیکس کی شرح میں مزید اضافہ زیرغور ہے اور منی بجٹ کے تحت ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے نان فائلرز کے خلاف گھیرامزید تنگ کیا جائیگا۔رپورٹ کے مطابق نان رجسٹرڈ لوگوں کے لیے اشیاء کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی شرح میں مزید 2 سے 3 فیصد اضافے کا امکان ہے، جی ایس ٹی کی شرح 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا بھی امکان ہے۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق بجٹ یا ریونیو اقدامات سے متعلق ہونے والی ورکنگ کو پالیسی بورڈ میں پیش کیا جارہا ہے، اب پالیسی سازی کا اختیار پالیسی بورڈ کے پاس جارہا ہے، اس کے علاوہ مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔دوسری جانب معاون خصوصی وزیراعظم افتخار درانی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس بیس بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ ٹیکس نیٹ سے باہر لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لاکر ریونیو بڑھایا جائے، وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر و ایف بی آر کی ٹیم اس بارے میں جلد میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More