ریفرنس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت کھچاکھچ بھراہواتھا
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے دوران سپریم کورٹ کاکمرہ عدالت نمبرایک وکلاء برادری اور میڈیانمائندوں سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا پولیس کی بھی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس شوکت صدیقی کے خلاف ریفرنس کی سماعت کھلی عدالت میں مقررکی تھی انھوں نے پیر کوسماعت شروع کی تواس دوران کمرہ عدالت وکلاء برادری ، میڈیا نمائندوں اور سیکیورٹی اہلکاروں سے بھرا ہواتھا۔کمرے کے ایک طرف میڈیانمائندوں کوجانے کی اجازت دی گئی جبکہ دوسری جانب وکلاء کی تعداد کھڑے ہوکر کونسل کی کارروائی دیکھتی رہی اور جسٹس شوکت صدیقی کے وکیل حامدخان اور کونسل کے اراکین کے درمیان ہونے والے معاملات بھی کافی سنجیدہ نوعیت کے تھے ۔