تلہ گنگ میں زہریلے پکوڑے کھانے سے 1شخص جاں بحق
تلہ گنگ (نا مہ نگار) پی پی23کے گاؤں کوٹ چودھریاں میں زہریلے پکوڑے کھانے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ سات کی حالت نازک ہو گئی ۔موضع کوٹ چودھریاں سرکاری ڈیوٹی سے چھٹی آئے شخص نے گھر میں پکوڑے بنائے جس کو کھا کر 8افراد کی حالت غیر ہو گئی جن کو سٹی ہسپتال تلہ گنگ لایا گیا ۔جہاں پکوڑے بنانے والا شخص جاں بحق ہو گیا ۔چار افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا جبکہ تین کو طبی امدا د کے بعد حالت بہتر ہونے پر گھر بھیج دیا گیا ۔