بم کی افواہ سے پراگ ایئر پورٹ پر بھگدڑ-مسافروں کی دوڑیں لگ گئیں

0

پراگ(امت نیوز) مانچسٹر سے چیک ری پبلک جانے والی جیٹ 2 ایئرلائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع سے پراگ ایئرپورٹ پر بھگدڑ مچ گئی اور انتظامیہ و مسافروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق جیٹ 2کی پرواز ایل ایس 887کے ٹوائلٹ میں عملے کو ایک خط ملا، جس میں تحریر تھا کہ جہاز میں بم موجود ہے۔ جب خط ملا اس وقت پرواز پراگ سے آدھے گھنٹے کے فاصلے پر تھی۔ عملے نے ٹوائلٹ کو بند کرکے مسافروں کو بتایا کہ خرابی کے باعث ٹوائلٹ لاک کیا گیا ہے۔ جب پرواز پراگ میں لینڈ ہوئی تو پائلٹ نے اعلان کیا کہ جہاز میں مبینہ بم موجود ہے، مسافر سامان لئے بغیر طیارے سے فوراً اترجائیں۔ پولیس نے تمام مسافروں کو بس میں بٹھا کر ایئرپورٹ سے باہر لے گئی۔ بعد ازاں مسافروں کے سامان اور پورے طیارے کی تلاشی لینے پر کچھ نہیں ملا۔ پراگ ایئرپورٹ انتظامیہ نے ٹوئٹر پر واقعے کی تصدیق کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More