ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے پر50روپے کا یادگاری سکہ جاری

0

کراچی(امت نیوز) اسٹیٹ بینک نے ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر50روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے ،جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے۔ستارے اور ہلال کے اوپر کنارے کے ساتھ ساتھ اسلامی جمہوریہ پاکستان کندہ ہے۔ہلال کے نیچے اور گندم کی اوپر کی طرف خمیدہ دو بالیوں پر عددی صورت میں سال اجرا 2018 درج ہے۔پچھلے رخ پر دائرے کی شکل میں بالائی طرف ’’انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے‘ ‘اور زیریں طرف 9 دسمبر کندہ ہے ، جبکہ پچھلے رخ کے وسط میں ’’ہمارا ایمان کرپشن فری پاکستان‘ ’درج ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More