زندہ قومیں سانحات اور مشکلات سے سبق حاصل کرتی ہیں – رانا اعظم

0

کراچی (پ ر) تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکریٹری پبلک ویلفیئر سندھ کے رانا محمد اعظم نے کہاکہ زندہ قومیں مشکلات اور سانحات سے سبق حاصل کرکے کامیابی اور مضبوطی کا راستہ اختیار کرتی ہیں ۔ 16دسمبر پاکستان کی تاریخ کا انتہائی تکلیف دہ سانحہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر مشرقی پاکستان کے حوالے سے دانشمندانہ سیاسی فیصلہ ہوتا تو 16دسمبر کے تاریک دن سے بچاجاسکتا تھا آج ہم کو عہد کرنا ہے کہ ہم اپنی توانائی اور تمام صلاحیتوں کو ملک کی ترقی و عوام کی خوشحالی و مضبوطی کیلئے استعمال کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More