جناح اسپتال کے دہری شہریت والے افسران کی تحقیقات کرائی جائے-ڈاکٹرز

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر(جناح اسپتال)ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صدر ڈاکٹر جاوید جمالی، سیکریٹری ڈاکٹر سکندر سمیت دیگر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سے سرکاری افسروں کی دہری شہریت سے متعلق دیئے گئے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اعلیٰ حکام بالخصوص نیب، ایف آئی اے ، محکمہ صحت سندھ سمیت دیگر اداروں سے اپیل ہے کہ جناح اسپتال کے اعلیٰ عہدوں پر تعینات افسران کی دہری شہریت اور آمدنی سے زائد بنائے گئے اثاثوں کی تحقیقات کی جائیں اور خلاف ورزی کے مرتکب افسران کے خلاف عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روح کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے، تو کرپشن کے ہوشربا داستانیں سامنے آئیں گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More