پیمرا نے سیٹلائٹ ٹی وی لائسنسز کے دوبارہ اجراء کافیصلہ کر لیا
اسلام آباد(این این آئی) پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اتھارٹی کا 146واں اجلاس منعقد ہوا جس میں مکمل مشاورت کے بعد بولی کے ذریعے نئے سیٹلائٹ ٹی وی لائسنسز کے اجراء کی منظوری دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ نے نئے سیٹلائٹ ٹی وی لائسنسوں کے اجراء کے عمل کو مستقل چیئرمین کی تعیناتی تک روک دیا تھا۔