بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ میں ہردیک پانڈیا کی واپسی
ممبئی (امت نیوز) بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا کی انجری مسائل سے نجات پانے کے بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انجریز کا شکار روی چندرن ایشون اور روہت شرما کو بھی ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے، پرتھوی شاہ جو کہ فٹنس مسائل کے باعث دورہ آسٹریلیا سے باہر ہو چکے ہیں ان کی جگہ میانک اگروال کو ٹیم میں طلب کیا گیا ہے۔