اسٹیون اسمتھ نے پھر قیادت کی صلاحیت منوالی

0

سڈنی (امت نیوز) معطلی کا شکار آسٹریلوی بلے باز اور سابق کپتان اسٹیون سمتھکی زیر قیادت آسٹریلیا کی ایک گریڈ ٹیم نے مقامی لیگ اپنے نام کر لی۔ اسٹیون اسمتھ کی ٹیم سدرلینڈ نے نیوساؤتھ ویلز پریمیئر ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، یہ دورہ جنوبی افریقہ میں بال یمپرنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پہلا موقع ہے کہ اسمتھ نے کسی ٹیم کی قیادت کی ہو۔ تاہم ٹورنامنٹ کے فائنل میں استمھ کی انفرادی کارکردگی اچھی نہ رہی۔ انہوں نے فائنل میں 19 رنز کی اننگز کھیلی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بال ٹیمپرنگ میں کردار ادا کرنے پر سمتھ پر 12 ماہ کی پابندی عائد کر رکھی ہے، پابندی ختم ہونے کے بعد بھی اسمتھ مزید ایک سال تک آسٹریلوی ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کپتان آئندہ سال ہونے والی پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں جلوہ گر ہوں گے۔ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم نے ان کی خدمات حاصل کی ہیں، جس کا سابقہ نام ملطاب سلطانز ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More