باجو ڑ میں پاک افغان سرحد تجارتی بنیادوں پر کھولنے کا مطالبہ

0

باجوڑ(نمائندہ امت) بانی باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی لعلی شاہ اور صدر باجوڑ چیمبر افضل خان نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں حاجی لعلی شاہ اور افضل خان نے وزیر خزانہ اور معاون خصوصی کو باجو ڑمیں تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ باجو ڑ میں پاک افغان سرحد تجارتی بنیادوں پر کھول دیاجائے اور خیبر بینک سے باجوڑ کے تاجروں کو بلاسود قرضے جاری کئے جائیں۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اور معاون خصوصی نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کی اور کہا کہ باجوڑ چیمبر آف کامرس کے مطالبہ پر وہاں کے تاجروں کو خیبر بینک سے قرضے بھی دئیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More