تشدد کیس-صحافیوں کے شدید احتجاج پر نواز شریف کی باضابطہ معذرت

0

اسلام آباد(نمائندہ امت) کیمرہ مین پر تشدد پر صحافیوں کے شدید احتجاج پر نواز شریف نے باضابطہ معذرت کردی۔سابق وزیر اعظم نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کےموقع پرصحافیوں نےکیمرہ مین پر تشدد کے خلاف احتجاج اورنعرےبازی کی جس پرسابق وزیراعظم کومیڈیاکےساتھ خصوصی نشست کرناپڑگئی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی گذشتہ روزاحتساب عدالت پیشی کیلئےپہنچنےپرصحافیوں نے پارلیمنٹ کے باہرنجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر ان کے گارڈزکی طرف سے ہونے والے تشدد پر احتجاج کیا اس دوران نوازشریف کے گارڈز نے ایک بارپھر صحافیوں سے بدتمیزی کی جس پرنعرے بازی کی گئی۔ دھکم پیل میں نوازشریف عدالت چلے گئے اور بعدازاں عدالت سے واپسی کی اجازت ملنے پر جانے سے قبل اسلام آبادبارکونسل کے ہال میں صحافیوں کے ساتھ انہوں نے خصوصی نشست کی۔اس موقع پرانہوں نے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہارکرتےہوئے کہاکہ مجھےاس بات کا افسوس ہے جوکل ہوا،یہ موقع نہیں آنا چاہیے تھا، میرےمزاج اورطبیعت سے آپ سب واقف ہیں،کل جو کچھ ہوا وہ بہت براہوا۔ دریں اثنا سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جوادکی عدالت نے پارلیمنٹ کے باہر نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر تشددکیس میں گرفتارسابق وزیر اعظم نوازشریف کے سیکیورٹی گارڈمنصب اور محسن کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیجوا دیا جبکہ شکورکی ضمانت قبل ازگرفتاری پر سماعت ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More