قائداعظم کے تصور ریاست کے موضوع پر شوریٰ ہمدرد کا اجلاس
کراچی(بزنس رپورٹر)قائداعظم اکیڈمی کراچی کے سابق ڈائریکٹر خواجہ رضی حیدر نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح گزشتہ 150سال میں جنوبی ایشیا میں پیدا ہونے والے رہنماؤں میں اہم ترین رہنما تھے۔ قائداعظم محمد علی جناح کسی غیر آئینی تحریک کا کبھی حصہ نہیں بنے۔قائداعظم پر پہلی کتاب 1918میں سروجنی نائیڈو نے لکھی تھی اور 2018میں قائد پر لکھی جانے والی کتابوں کے سوسال مکمل ہو گئے۔وہ جسٹس(ر)حاذق الخیری کی زیر صدارت بطور مہمان مقرر ” قائداعظم کا تصور ریاست اور حال کا پاکستان“ کے موضوع پر شوریٰ ہمدرد کراچی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انجینئر انوارالحق صدیقی، ابن الحسن رضوی، پروفیسر محمد رفیع، کموڈور (ر) سدید انور ملک، ہما بیگ، کرنل (ر) مختار احمد بٹ ، عثمان دموہی نے بھی خطاب کیا، جب کہ ہمدرد فاؤنڈیشن کی صدر سعدیہ راشد و دیگر نے بھی شرکت کی۔