وفاق مسئلہ کشمیر پر پالیسی واضح کرے-صدر-وزیراعظم آزادکشمیر
راولپنڈی ؍مظفرآباد( سٹی رپورٹر؍نمائندہ امت) وزیر اعظم و صدر آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو کشمیر کی پالیسی واضح کرنی چاہیے۔ کشمیر کی تقسیم ممکن نہیں ہے۔ ہم نے پاکستان سے محبت کا اظہار چوہدری غلام عباس سے سیکھا۔وہ قائداعظم محمد علی جناح کے وفادار ساتھی تھے قائداعظم نے غلام عباس کو اپنا جانشین مقرر کیا تھا ۔کشمیریوں کی عظیم جنگ ہے جس میں قربانیوں کو بھلایا نہیں جا سکتا۔ کشمیر کے مسئلے پر پرویز مشرف کا فارمولا بھی نہیں چلنے والا ۔ہندوستان دہشتگرد ہے جس وجہ سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو پا رہا۔کشمیر کی طرف سے کوئی دہشتگردی نہیں ہو رہی،انڈیا نہتے کشمیریوں کو مار رہا ہے نہتے کشمیریوں کو مارنے کے لیے بھارت نے 7 لاکھ فوجی بٹھائے گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں چوہدری غلام عباس کی51ویں برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ آزادکشمیر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وزیر اعظم و صدر آزادکشمیر کو سلامی دی ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے شہید کے مزار پر پھولوں کی چار چڑھائی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید ر نے کہا کہ قائد ملت چوہدری غلام عباس نے بھی پاکستان کے خلاف بات نہیں کی۔آج کشمیری قوم کے ساتھ منافقت اور غداری کی جا رہی ہے ۔پاکستان بنانے کے لیے بنگالیوں نے ساتھ اور اب کشمیری شہید ہو رہے ہیں۔آزاد کشمیر حکومت کے رول کا تعین کیا جائے تاکہ اس کی آواز بیرون ملک بھی بلند کی جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان ایران کے سفیر کو طلب کر سکتا ہے تو ہندوستانی سفیر کو کیوں نہیں طلب کیا جاتا۔ کشمیر کی آزادی تک مشن جاری رہے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ چوھدری غلام عباس عزم اور جرات کے پیکر تھے مضبوط اعصاب کے مالک تھے تحریک آزادی کو آگے بڑھانے کے لیے کبھی خوفزدہ نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر پاکستان کا حصہ بن جاتا تو غلام عباس پاکستان کے صدر ہوتے مسلم کانفرنس کی پرورش بھی غلام عباس ہی نے کی تھی شہداء جموں میں غلام عباس کے گھرانے کے افراد بھی شامل تھے۔ ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ ہفتہ بھی کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی گئی احتجاج پر کشمیریوں کو قتل کیا گیا ظلم ہندوستان کرتا ہے اور اجتماع میں انگلیاں اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست پاکستان کی طرف سے کوئی قدغن نہیں پاکستان کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں چوہدری غلام عباس کا پہلے کا سپاہی تھا ہوں اور رہوں گا۔ جو جتنا بڑا چور ہے معزز ہوگیا ہے اور سیاست کا انحصار دولت ہی رہ گیا ہے، بھارت میں نریندر مودی مسلمانوں کی نفرت سے لبریز تین ریاستوں میں الیکشن ہار گیا ہے ۔ کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہندوستان امریکہ کی گود میں جا گرے گا.ہندوستان کو خطہ میں چوکیداری کا رول دیا جارہا ہے اور اس کو چین کے خلاف کھڑا کیا جارہا ہے.انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران نالائق تھے جو منی لانڈنگ کرتے رہے۔ انہوں نے کشمیریوں سے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر جل رہا ہے آزادکشمیر سے کوئی بندہ ہی نکلتا ۔ 2014 نوجوانوں کو ایک دن میں شہید کردیا جاتا ہے ایک جلوس آزادکشمیر میں نہیں نکلا یہ لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ کروڑ پاکستانی تیسرے درجے کے مسلمان ہیں۔