راولاکوٹ سیکٹرمیں بھارتی فائرنگ سے2 شہری زخمی

0

راولپنڈی (امت نیوز) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے راولا کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے راولا کوٹ سیکٹرمیں شہری آبادی پر فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے جن میں 16 سالہ محمد عدنان اور 47 سالہ محمد رشید شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے جوابی فائرنگ میں بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور دشمن کی توپیں خاموش کرادیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More