نیب خیبر پختون کے 4 پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا

0

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب خیبر پختون کے چار پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا ہے۔استعفیٰ دینے والوں میں سینئر پراسیکوٹر عمر فاروق، اشفاق داؤد زئی، حسنین طارق اور زیراللہ خٹک شامل ہیں جب کہ چاروں پراسیکوٹرز گزشتہ کئی سالوں سے نیب میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔چیئرمین نیب کو بھیجے گئے استعفوں میں چاروں پراسیکیوٹرز نے ذاتی وجوہات کو جواز بنایا ہے۔ پراسیکیوٹرز کے مستعفی ہونے سے احتساب عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More