کے پی ٹی کرپشن کیس میں رؤف فاروقی کے وارنٹ گرفتاری

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر بابر غوری و دیگر کیخلاف کے پی ٹی میں پونے 3 ارب روپے سے زائد کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی رؤف اختر فاروقی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ملزم کی ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے اور سماعت پر غیر حاضری کے باعث وارنٹ جاری کئے گئے۔دریں اثنا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نقیب محسودسمیت 4 افراد کے قتل سے متعلق کیس میں3 ملزمان پولیس اہلکاروں محمد انار، خیر محمد اور فیصل کی درخواست ضمانت پر مدعی مقدمہ کے وکیل سے آج دلائل طلب کرلیے ہیں ۔ دوران سماعت سابق تفتیشی افسر عابد قائمخانی نے نقیب سمیت دیگر مقتولین کے خلاف جعلی مقابلے کا مقدمہ بی کلاس کرنے پر بیان قلمبند کرایا۔ عابد قائمخانی نےکہا کہ مقتولین کو جعلی مقابلے میں مارا گیا، مقدمہ جھوٹا ہے۔علاوہ ازیں احتساب عدالت نے سندھ پولیس فنڈ میں کروڑوں کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں وکلا صفائی سے ملزمان پرفردجرم عائد نہ کرنےکی درخواست پر8 جنوری کو مزید دلائل طلب کرلیے ہیں ۔منگل کے روز سماعت کے موقع پرسابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور سابق اے آئی جی تنویر احمد طاہر ودیگر پیش ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More