کورنگی – بھٹائی کالونی میں واٹس ایپ پر منشیات فروخت ہونے لگی

0

کراچی (نمائندہ خصوصی)کورنگی،بھٹائی کالونی میں واٹس ایپ پر منشیات فر وخت ہونے لگی ۔ ابراہیم حیدری پولیس اپنی سرپرستی میں فحاشی اور جرائم کے اڈے بھی چلنے لگے ۔بیٹر نے تمام اڈوں سے لاکھوں روپے بھتہ طے کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق ابراہیم حیدری پو لیس چوکی نے منشیات فروش علی عرف پٹھان کو علاقے میں کرسٹل، آئس،کوک اور کوکین فروخت کرنے کی کھلی اجازت دے دی ، جس نے 6 لڑکوں کو یومیہ 1500 روپے دیہاڑی پر رکھا ہوا ہے جنہیں موٹر سائیکل،اور موبائل فون بھی دےرکھے ہیں جو کورنگی کراسنگ، بھٹائی کالونی،اللہ والا ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں موبائل فون اور واٹس ایپ کے ذریعے یومیہ لاکھوں روپے کامال سپلائی کر تے ہیں ۔ علی عرف پٹھان کے کارندے بھٹائی کالونی میں شمیم مسجد کے قریب اور کورنگی کراسنگ پل کے نیچے کوکین ،کرسٹل،آئس ،کوک فروخت کر رہے ہیں جبکہ جرائم پیشہ عناصر بھی رہائشی علاقے میں فحاشی اور جرائم کے اڈے چلا رہے ہیں ۔ ابراہیم حیدری چوکی کی حدود میں موجود تمام اڈوں سے چوکی کا بیٹر صدرالدین ہی معاملات طے کرتا ہے، جبکہ ا س نے گٹکا اور ماوافروخت کرنے والوں سے 3سے 4ہزار روپے ہفتہ طے کررکھا ہے علاقہ مکینوں کے مطابق علاقے کے بیشتر نوجوان نشے کی لعنت میں مبتلا ہوچکے ہیں اور اس حوالے سے اعلیٰ حکام کو شکایات بھی کی گئیں لیکن پولیس ان اڈوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے بجائے تحفظ فراہم کر تی ہے ۔کورنگی کراسنگ اور بھٹائی کالونی کے مکینوں نے گزشتہ دنوں کھلی کچہری میں جرائم پیشہ عناصر ،فحاشی اور جرائم کے اڈوں کے خلاف شکایات کی تھیں ، جس پر اعلیٰ حکام نے علاقہ مکینوں کو یقین دلایا تھا کہ جلد ہی جرائم کے اڈوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی علاقہ مکینوں نے ایک بار پھر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ علاقے سے منشیات ،فحاشی اور جرائم کے اڈو ں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ نوجوانوں اور نو عمر لڑکوں سماجی برائیوں اور منشیات کی لعنت سے بچایا جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More