فرانسیسی پولیس نے بھی مظاہروں کی دھمکی دیدی – ٹول بوتھ نذر آتش

0

پیرس(امت نیوز ) تیل مہنگا کرنے کے بعد سے بحران کا شکار فرانسیسی حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ہے ۔ کئی ہفتوں سے جاری مظاہروں نے ایک طرف حکومت کو پریشان کررکھاہے تودوسری جانب اب پولیس نے بھی ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے ۔ دوسری جانب زرد جیکٹ والے مظاہرین کی تحریک جاری ہے اورانہوں نے گزشتہ روز کئی ٹول بوتھ جلادئیے ہیں ۔ اس دوران ان کے پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں ۔ فرانس کی 2پولیس یونین نے کہاہے کہ مظاہروں کی وجہ سے ان کے اہلکار دبائو کا شکار ہیں ۔ لہذا حکومت 300 یورو کا بونس اداکرے ، ورنہ وہ بھی مظاہرے شروع کردیں گے ۔ اس دھمکی کے بعد وزیر داخلہ کرشوف کرٹنا نے پولیس یونین کے نمائندوں سے ملاقات کی اورانہیں یقین دلایا کہ ہے ، تاہم ایک پولیس یونین کے نمائندے نے کہاہے کہ ہمارے ارکان بکائو مال نہیں ہیں ۔ اس لئے بونس سے بات نہیں بنے گی ۔ حکومت کو اوورٹائم ادا کرنا پڑے گا ۔ اس کے علاوہ پولیس بجٹ میں کٹوتیاں روکنی ہوں گی ۔یونین رہنمائوں نے بدھ کو اہلکاروں سے اپیل کی تھی کہ وہ تھانوں کے اندر رہیں اور صرف ایمرجنسی کا لز پر کسی کی مدد کیلئے باہر نکلیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More