آئندہ الیکشن بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہونگے- یوسف خٹک

0

ہالا (نامہ نگار) صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوں گے، الیکشن کمیشن میں اس پر تیزی سے کام کررہا ہے۔ بائیو میٹرک سسٹم کے تحت انتخابات شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔ اور دھاندلی الزام کا سدباب ہو گا۔ غلام محمد بلورواحد سیاستدان ہیں جنہوں نے اپنی شکست کو مان لیا۔ مٹیاری میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر یوسف خٹک نے مزید کہا کہ شہری 31 دسمبر سے پہلے اپنے قیمتی ووٹ درج کروائیں۔ دوسری صورت میں جہاں کا مستقبل پتہ ہوگا اسی جگہ پہ ووٹ شامل ہوگا۔ تقریب میں حالیہ الیکشن کے دوران حادثے میں جاں بحق ہونے والے انتخابی عملہ میں صوبائی الیکشن کمشنر نے نظیر جمالی،سجن جمالی،وزیر جمالی کے ورثا کو 10، 10 لاکھ روپے کے چیک دیئے۔ جبکہ زخمی ہونے والے سکندر علی، عبدالواحد جمالی کو 1 لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More